غیر قانونی گیس ری فلنگ کر نے والوں کے خلاف کاروائی

غیر قانونی گیس ری فلنگ کر نے والوں کے خلاف کاروائی

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کر نے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پستول 30بور معہ 23روند، 01عدد پستول 9mmمعہ 105روند اور آلات گیس ری فلنگ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے بلال سے 01عدد پستول 9mmمعہ 05روند، اویس سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، تھانہ بنی پولیس نے وسیم سے 50عدد روند 9mm، اسامہ سے 50عدد روند 9mm، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عامر سے 02عدد پستول 30بور معہ 09روند، تھانہ مری پولیس نے عدالحلیم سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند، تھانہ آر اے بازار پولیس نے خالد سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روندجبکہ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے احسان ، آفتاب اور پر نس سلیم کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلات گیس ری فلنگ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر