کراچی،کزن کیساتھ سیلفی ، باپ،دادا نے لڑکی کو زہر دیدیا، لڑکابھی قتل

کراچی،کزن کیساتھ سیلفی ، باپ،دادا نے لڑکی کو زہر دیدیا، لڑکابھی قتل

کراچی(این این آئی)کزن کے ساتھ سیلفی بنانے پر باپ اور دادا نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا جب کہ لڑکے کو سوات میں قتل کیا گیا۔قتل کا افسوسناک واقعہ کراچی کی قصبہ کالونی میں پیش آیا جہاں 19 سالہ مرینہ کو سوات کے رہائشی خالہ زاد سلمان کے ساتھ سیلفی بنانے پر قتل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ اور دادا نے 7نومبر کو مرینہ کو زہر دے کہ مارا، ملزمان نے واردات سے پہلے لڑکی کی ماں کو کمرے میں بند رکھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان نے واردات کو خودکشی کا رنگ دے کرمقتولہ کو دفنا دیا جب کہ سلمان کو سوات میں قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ مرینہ کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت کو درخواست دے دی گئی ہے۔

لڑکی قتل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر