کے پی کے احتساب کمیشن افسروں کی لڑائی کی وجہ سے ختم کیا،شاہد خٹک

کے پی کے احتساب کمیشن افسروں کی لڑائی کی وجہ سے ختم کیا،شاہد خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (این این آئی)کرک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد احمد خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن افسران کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے ختم کردیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ادارہ تقریباً معطل ہوچکا تھا اور اختیارات کی چپقلش کا معاملہ بن چکا تھا ورنہ تحریک انصاف کی حکومت نیک نیتی سے نظام کو چلانا چاہتی تھی ٗ کمیشن میں اختیارات کی لڑائی نچلے سطح تک پہنچ گئی تھی ٗ جو ہماری غلطی ہے ہم اس کو تسلیم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں نے صوبہ خیبر پختوخوا میں دوبارہ اکثریت سے ووٹ دیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس لئے دوبارہ کامیاب ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام سے وعدے پورے کئے۔انہوں نے کہا کہ جائزہ رپورٹس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ خیبر پختوخوا میں تعلیم کے شعبے میں سب سے اچھی کارکرگی پی ٹی آئی حکومت کی رہی تھی۔ ہم نے تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک موثر نظام بنایا ہے ٗماضی کی حکومتوں نے میرٹ سے ہٹ کر جامعات میں بھرتیاں کیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ روایت ختم کی اور اب میرٹ ہی معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 55 ہزار اساتذہ کو صوبے میں نوکریا ں میرٹ پردی گئیں جبکہ 29ہزار سکولوں کی حالت ٹھیک کر دی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 25 ہزار مزید اساتذہ کی ضرورت ہے اور وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو صحت کارڈ کا اجراء بھی کیا گیا۔
شاہد خٹک