دنیا کی عقلمند ترین قوموں میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر

دنیا کی عقلمند ترین قوموں میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لابی کی پشت پناہی میں مغربی میڈیا کا ایک حصہ دنیا کو پاکستان کی ایسی تصویر دکھاتا ہے کہ جیسے پاکستان ایک ناکام ریاست ہے اور بس دیوالیہ ہوا چاہتا ہے اور پاکستان میں کچھ بھی ایسا نہیں جسے سراہا جا سکے، مگر حقیقت اس کے یکسر برعکس ہے اور عالمی سطح پر اس کے ثبوت موجود ہیں۔ اب گلف نیوز میں لکھے گئے آرٹیکل میں سعودی عرب کے سیاسی و سماجی تجزیہ کار طارق اے المعینہ(Tariq A. Al Maeena) نے پاکستان کے بارے میں کچھ ایسے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں کہ جان کر ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے چوڑا ہو جائے گا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں شرح خواندگی 250فیصد کی شرح سے بڑھی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ آج تک دنیا کے کسی ملک میں شرح خواندگی اس تیزی کے ساتھ نہیں بڑھی۔ انسٹیٹیوٹ آف یورپین بزنس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے 125ممالک پر مشتمل ایک سروے کیا گیا ہے جس میں پاکستانی قوم کو دنیا کی چوتھی ذہین ترین قوم قرار دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر