کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی و پاکستانی ڈائریکٹرز اور آغا خان میڈیکل کالج کے ڈین نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق کنفیوشس انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی آغا خان یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے سال اول کے طلبہ کو چینی زبان کی تعلیم کے لئے چینی اساتذہ فراہم کرے گا۔علاوہ ازیں شام کی کلاسز میں اساتذہ، فیکلٹی اور دیگر عملے کے لئے بھی چینی زبان کی تدریس کا انتظام کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر