پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈکیت مارا گیا

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈکیت مارا گیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے سچل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کاساتھی فرار ہوگیا۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکے مطابق سچل میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔ ہلاک ملزم سعیدوعرف چرسی کئی سنگین مقدمات میں انسدادِدہشتگردی کی عدالتوں کو مطلوب تھا۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہلاک ملزم ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدامِ قتل اور پولیس سے مقابلے جیسے سنگین جرائم کے مرتکب تھا۔ ہلاک ملزم پر دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات فیروزآباد سمیت شہرکے مختلف تھانوں میں درج تھے ۔ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایاکہ ہلاک ملزم گروہ کا سر براہ تھا اور وارداتوں کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیئے افغانستان فرار ہو جاتا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -