ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائینگے، فواد چودھری

ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی ...

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف ثبوت جمع کر نے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ٗ اب کوئی ان کے حق میں سڑکوں پر نہیں آئیگا ٗ ریاست کی رٹ کے قیام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ٗ تمام شر پسندوں اور انتہاپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ٗموجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیگی۔ ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریاست کی رٹ کے قیام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت تمام شرپسندوں اور انتہا پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے کیا لیکن بدقسمتی سے گزشتہ حکومت اسے مکمل طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف ثبوت جمع کرنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور امید ظاہر کی کہ اب کوئی بھی ان کے حق میں باہر سڑکوں پر نہیں آئیگا۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق حکومت کی طر ف سے تحریک لبیک کی قیا دت کے خلا ف سخت ایکشن لینے کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کا رکنوں نے تحریک لبیک سے علیحدگی اختیار کر نے کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے پاس اپنے حلف نامے جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار کا رکنوں کے علا و ہ مقدمات سے مفرور ہو نے والوں نے بھی تحریک لبیک سے لا تعلقی کے بارے حلف نامے تیا ر کرلئے ہیں اور جلد جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔

فواد چوہدری

مزید : کراچی صفحہ اول