تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار52پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا

تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار52پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے ...

دالبندین(این این آئی) تفتان بارڈر پراتوار کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار52پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طور پرایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈر پرلیویز کے حوالے کردیا۔ لیویز نے گرفتار افرا د سے تفتش شروع کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر