کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے

کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے
کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے

  

کالام(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے علاقے پشمال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین کالام روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کالام میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کالام اور پشمال کے اطراف میں سڑک ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے، جہاں بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب سیاح اور مقامی افراد بھی پھنس گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کھولنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے، مٹی کا تودہ گرنے سے کالام بحرین روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد ہی سڑک ٹریفک کیلئے بحال کر دی جائے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات