کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی

کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی
کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور 2 بچیوں سمیت زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔حادثے میں محمد آصف کی فیملی اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر میں معمولی چوٹیں آئیں۔

کرکٹر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، شکر ہے بچت ہوگئی، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی سکین کرادیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -