امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل پاکستان سمیت8ممالک کادورہ کرینگے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل پاکستان سمیت8ممالک کادورہ کرینگے،زلمے خلیل زاد2سے20 دسمبرتک خطے کادورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زادپاکستان،افغانستان،روس،ازبکستان کادورہ کریں گے،اس کے علاوہ وہ ترکمانستان،بیلجیم،یواے ای اورقطربھی جائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق زلمے خلیل زادافغان حکام اورافغان امن عمل میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے ملاقات کرینگے،امریکی نمائندہ خصوصی طالبان کومیزپرلانے کیلئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹوسے رابطے میں رہیں گے۔