سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ مقدمات کی سماعت کریگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گراؤنڈواٹر،لاہورمیں بل بورڈزہٹانے ،پنجاب میگاپروجیکٹس سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی آج ہوگی، اس کے علاوہ خیبرپختونخواکے ہسپتالوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -