پی ایم ایل این والوں نے یو اے ای کا قومی دن دبئی میں منایا
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال دو سمبر کو امارات بھر میں منایا جاتا ہے۔ امارات کی ساتوں ریاستوں میں سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے اور اس دن تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ اپنے اپنے انداز سے مناتے ہیں۔ پاکستانی بھی اپنے اپنے انداز سے اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے اور ان سے اظہار محبت و عقیدت کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف نے بھی دیگر لیگی کارکنوں کے ساتھ مل کر یو اے ای کا 47واں قومی دنمنایا۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب ہوئی جس میں چودھری عبدالغفار، ملک شہزاد یونس، شیخ محمد عارف، سہیل عامر گھمن، خواجہ عبدالوحید پال، غوث قادری اور دیگر لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے کر کھلایا بھی گیا۔ چودھری محمد الطاف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے بعد ہمارا دوسرا گھر ہے جسے ہم بے حد پیار کرتے ہیں یہاں کے حکمرانوں نے پرسکون ماحول فراہم کرکے ہمیں کاروبار کے مواقع فراہم کئے ہیں جس پر ہم امارات کے شیوخ کا شکریہ ادا کرتے اور ان کی درازی عمر کے لئے دعا بھی کرتے ہیں۔ امارات کے قومی دن کے موقع پر PMLN یو اے ای کے عہدیداران نے پاک امارات دوستی اور اتحاد بین المسلمین کےلئے دعا بھی کی۔