فیصلہ کن ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری،پانچ کھلاڑی آوٹ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں کے نقصان پر190 رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر روال اور لاتھام نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈیبیو کرنے والے شاہین آفریدی نے میدان میں اترتے ہی مخالف ٹیم کی ایک وکٹ گرادی دی ، لاتھا م صرف 4 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ شاہین آفریدی کے بعد یاسر شاہ نے اپناجادو چلایا اور اپنی گھومتی ہوئی گیندوں سے نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں کو چکرا کر رکھ دیا۔اوپننگ پر آئے روالا کو نصف سینچری بنانے روکنے میں کامیاب ہوئے جو کہ صرف 45 رنز پر پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیلر کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہ دیا اور وکٹ اُڑا دی۔ان کے بعد آنے والے نیکولز بھی یاسر شاہ کی گیند کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور صرف 1 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ولیم سن نے تیزی کے ساتھ گرتی ہوئی وکٹوں پر کمان سنبھالی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی تاہم وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 89 سکور پر حسن علی کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔
پاکستان کے مایہ ناز باولر گزشتہ میچ میں زخمی ہو گئے ہیں تھے جس کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیل پا رہے ہیں تاہم ان کی جگہ ٹیم میں معمولی تبدیلی کر تے ہوئے فاسٹ باولر شاہد آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پوری ایک اننگ سے شکست دیدی تھی جس میں یاسر شاہ کا کردار سب سے اہم تھا جنہوں نے مخالف ٹیم کی 16 وکٹیں گرائیں ۔ تاہم آج کے میچ میں بھی یاسر شاہ سے امیدیں وابستہ ہیں ۔