سابق جج وجیہہ الدین کی سپریم کورٹ آمد ، چیف جسٹس کی انہیں اگلی نشست میں جگہ دینے کی ہدایت

سابق جج وجیہہ الدین کی سپریم کورٹ آمد ، چیف جسٹس کی انہیں اگلی نشست میں جگہ ...
سابق جج وجیہہ الدین کی سپریم کورٹ آمد ، چیف جسٹس کی انہیں اگلی نشست میں جگہ دینے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے پیچھے بیٹھے ہوئے سابق سینئر جج وجیہہ الدہن کو دیکھا لیا اور فوری طور پر اگلی نشست دینے کی ہدایت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق جسٹس وجیہہ الدین سپرم وکٹ کے بینچ نمبر ون میں آئے جہاں وہ پیچھے بیٹھے تھے تاہم اچانک چیف جسٹس کی جسٹس وجیہہ الدین پر نظر پڑی تو انہوں نے سابق جج کو اگلی نشست پر جگہ دینے کی درخواست کی جس پر وہاں موجود تمام سینئر وکلاءانہیں نشست دینے کیلئے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو گئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ہمارے لیے بہت ہی محترم ہیں اس لیے انہیں اگلی نشست پر جگہ دیں ۔

مزید : قومی