اسلام آباد میں آج ایک دھرنے کا اعلان

اسلام آباد میں آج ایک دھرنے کا اعلان

  

چارسدہ (ویب ڈیسک) بیسک کمیونٹی سکول کے اساتذہ تنخواہوں کی عدم فراہمی اور مستقل نہ کرنے پر سراپا احتجاج۔ دس ماہ کی تنخواہوں کی عدم فراہمی پر آج 3 دسمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا، مطالبات پورے نہ ہونے تک سکولز بندرہیں گے۔

کمیونٹی سکول کی اساتذہ تنظیم کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری نور احمد نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں تقریباً بیس ہزار اساتذہ ہیں جن میں سات ہزار فی میل سٹاف بھی ہے اور ان سکولوں میں لاکھوں بچے زیر تعلیم ہیں، اساتذہ کے مطابق دس ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دی جارہیں جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں اور اس سلسلے میں وہ آج اسلام ااباد میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو سکولوں کو تالے لگادیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -چارسدہ -