منرل واٹر کو صاف کرنے کیلئے لاشوں کو لگایا جانے والا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ،سپریم کورٹ میں ماہرین کا انکشاف

منرل واٹر کو صاف کرنے کیلئے لاشوں کو لگایا جانے والا کیمیکل استعمال کیا جاتا ...
منرل واٹر کو صاف کرنے کیلئے لاشوں کو لگایا جانے والا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ،سپریم کورٹ میں ماہرین کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں منرل واٹرکمپنیوں کاپانی فروخت سے متعلق کیس میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سات ارب لیٹر پانی منرل واٹر کمپنیاں ماہانہ نکالتی ہیں اور پانی کو صاف کرنے کیلئے لاشوں کو لگایا جانے والا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ،آبی ماہرین کا کہناتھا کہ ایک گلاس پانی کےلئے تین گلاس پانی کمپنیوں میں ضائع کیا جاتا ہے، قدرتی منرل نکال کر مصنوعی منرل ڈال دیے جاتے ہیں،یہ جھوٹ ہے کہ کمپنیاں منرل ڈالتی ہیں ، منرل قدرتی طور پرپانی میں ہوتے ہیں ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے منرل واٹرکمپنیوں کاپانی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو منرل پانی کی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، منرل واٹر کمپنیاں بند ہونے سے کوئی پیاسا نہیں مرے گا، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے پاس پانی ٹیسٹ کرنے کا نظام نہیں۔
رکن کمیشن نے عدالت کو بتایاکہ کراچی میں زیر زمین پانی کی سطح 1300فٹ تک پہنچ چکی ، پنجاب میں نہریں خشک ہو چکیں، سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگ رہی ہیں، آلودہ پانی بغیر ٹریٹمنٹ زیرزمین بہا دیا جاتا ہے۔
 ماہرین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سات ارب لیٹر پانی منرل واٹر کمپنیاں ماہانہ نکالتی ہیں اور پانی کو صاف کرنے کیلئے لاشوں کو لگایا جانے والا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے ،آبی ماہرین کا کہناتھا کہ ایک گلاس پانی کےلئے تین گلاس پانی کمپنیوں میں ضائع کیا جاتا ہے، قدرتی منرل نکال کر مصنوعی منرل ڈال دیے جاتے ہیں،یہ جھوٹ ہے کہ کمپنیاں منرل ڈالتی ہیں ، منرل قدرتی طور پرپانی میں ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں ان کمپنیوں سے کوئی ہمدردی نہیں،گندہ پانی سبزیوں کیلئے جارہا ہے اور وہ سبزیاں ہم کھاتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کے ساتھ دھوکا بند کیا جائے، ہم بچوں کیلئے گندہ پانی استعمال نہیں ہونے دینگے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بتادیں کہ مسئلے کا حل کیسے نکالیں؟ ،چیف جسٹس نے پانی سے متعلق تمام شراکت داروں کااجلاس آج شام پانچ بجے طلب کرلیا۔