وزارت داخلہ نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کردی

وزارت داخلہ نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کردی
وزارت داخلہ نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کردی

  

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی بھی ختم کردی ہے تاہم لائسنسوں کا اجراء صرف آرمی کے سابق افسران کو کیا جارہا ہے جبکہ عام شہریوں اور ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر سرکاری حکام کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر وفاق اور صوبوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر گزشتہ پانچ سال سے عائد پابندی کا خاتمہ کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں لائسنس صرف سابق آرمی افسران کو دیئے جارہے ہیں جو ان کے سیکیورٹی خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیئے جارہے ہیں۔ عام شہریوں اور ارکان پارلیمنٹ کو ابھی تک ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر فیصلہ نہیں ہوسکا اور اس کے لئے وفاق اور صوبوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔

نوائےو قت کے مطابق وفاق اور صوبے متفقہ طور پر نئی پالیسی دیں گے جس کی روشنی میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء کیا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد