آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد سے گھرا ڑا دیئے

آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد سے گھرا ڑا دیئے
آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بارودی مواد سے گھرا ڑا دیئے

  

سری نگر(ویب ڈیسک) بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا ہے اور پر امن مظاہرین پر فائنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پر امن مظاہرین پر پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔سوموار کے روز کشمیری ضلع شوپیاں میں بھارتی قبضے کے خلاف پر امن مظاہرہ کر رہے تھے جن پر قابض فوج نے لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

مزید : انسانی حقوق