لاہورہائیکورٹ،گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر

لاہورہائیکورٹ،گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر
لاہورہائیکورٹ،گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں درخواست خواجہ محسن عباس نے وکیل احسن فاروقی کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اوردیگرکوفریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس عمل سے عوام کے پیسے کا ضیاع ہو گا، عدالت سے استدعا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کو فوری روکنے کا حکم دیا جائے،جسٹس مامون الرشید شیخ درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -