سعودی ولی کے عرب ممالک کے دورے، موریطانیہ کے بعد اب کس ملک جا پہنچے؟ بڑی خبرآگئی

سعودی ولی کے عرب ممالک کے دورے، موریطانیہ کے بعد اب کس ملک جا پہنچے؟ بڑی ...
سعودی ولی کے عرب ممالک کے دورے، موریطانیہ کے بعد اب کس ملک جا پہنچے؟ بڑی خبرآگئی

  

الجزائر سٹی(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب ممالک کے سرکاری دورے کے بعد چھٹے ملک الجزائر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عرب ممالک کے سرکاری دورے پر موریطانیہ کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے الجزائر پہنچ گئے ہیں، جہاں الجزائر کے وزیراعظم احمد اویحٰیی نے ولی عہد کا پُرتپاک استقبال کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے روز ولی عہد محمد بن سلمان اور الجزائر کے وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجارتی تعاون میں اضافے پر اتفاق ہوا۔

سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات نہایت خوشگوار ہیں، حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی تجارت سے متعلق اہم معاہدوں کا امکان بھی ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب ممالک کے دورے کا آغاز بحرین سے کیا تھا اور بلاتعطل متحدہ عرب امارات، تیونس اور مصر کے مختصر دورے کیے۔ تاہم ولی عہد 30 نومبر کو جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچے، سمٹ کے اختتام کے بعد معطل شدہ عرب ممالک کے دورے کا دوبارہ آغاز موریطانیہ سے کیا۔

مزید :

عرب دنیا -