قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز، اسلام آباد پولیس نے 45 افراد گرفتار کر لیے

قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز، اسلام آباد پولیس نے 45 افراد گرفتار کر لیے
قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں تیز، اسلام آباد پولیس نے 45 افراد گرفتار کر لیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیںکرتے 45 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے اور ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری کی شکایت پر پولیس پارٹی نے موضع نون میں کارروائی کی جس دوران بدنام زمانہ قبضہ مافیا طالبان برادرز نے درجنوں مسلح ساتھیوں کے ساتھ پولیس پر فائرنگ کی تاہم مقابلے کے دوران پولیس نے قبضہ مافیا کے 42 مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ قبضہ گروہ کے 7 مرکزی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس کے علاوہ پولیس نے کورال سے قبضہ مافیا کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ زمینوں پر قبضہ کرنے والے 8 پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق الزام ثابت ہونے پر انسپکٹر سی آئی اے سمیت تمام پولیس افسران کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

مزید : قومی