اسد عمر کی وزیراعظم کو استعفیٰ کی پیشکش ؟ وزارت خزانہ میدان میں آ گئی اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

اسد عمر کی وزیراعظم کو استعفیٰ کی پیشکش ؟ وزارت خزانہ میدان میں آ گئی اصل ...
اسد عمر کی وزیراعظم کو استعفیٰ کی پیشکش ؟ وزارت خزانہ میدان میں آ گئی اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزارت خزانہ کیکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے استعفی دیا اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں۔ترجمان نے اسد عمر کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داو¿د یا کسی اور سے بھی جھگڑے کی تردید کی اور کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے اور بحث ہوتی رہتی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی وزیر خزانہ نے کسی قسم کے اختلافات کی تردید کردی۔

مزید : قومی