حکومت کا چیئر مین پی اے سی کیلئے شہبازشریف کے نام پر اتفاق نہ کرنے کافیصلہ ، اپوزیشن سے دیگر نام لینے پر آمادہ ہوگئی

حکومت کا چیئر مین پی اے سی کیلئے شہبازشریف کے نام پر اتفاق نہ کرنے کافیصلہ ، ...
حکومت کا چیئر مین پی اے سی کیلئے شہبازشریف کے نام پر اتفاق نہ کرنے کافیصلہ ، اپوزیشن سے دیگر نام لینے پر آمادہ ہوگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ کیلئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے نام پر اتفاق نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ چیئر مین پی اے سی کیلئے اپنے نام دینے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے نام بھی لینے پر بھی آمادہ ہوگئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق چیئرمین پی اے سی کی تقرری کے حوالے سے و زیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکتا جبکہ حکومت چیئر مین پی اے سی کیلئے اپنی جانب سے نام دینے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سے نام لینے پر بھی آمادہ ہوگئی ہے، اجلاس میں اس اہم معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ، سینیٹر شبلی فراز ، وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد ، نعیم الحق اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر سیاسی اور پالیمانی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، پارلیمانی ایتھکس کمیٹی کے قیام اورپارلیمانی سیکرٹریز کے تقرر پر غور کیا گیا جبکہ کے پی میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

مزید :

قومی -