وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کی مثال دے کر قوم کو مرغبانی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا حل بتا یا لیکن چند دنوں پہلے انہوں نے بل گیٹس کے بارے میں کیا کہا تھا ؟ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کی مثال دے کر قوم کو مرغبانی کے ذریعے غربت کے ...
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کی مثال دے کر قوم کو مرغبانی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا حل بتا یا لیکن چند دنوں پہلے انہوں نے بل گیٹس کے بارے میں کیا کہا تھا ؟ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل مرغبانی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا اعلان کیا تو سوشل میڈ یا پر غیر سنجیدہ عناصر نے ان کے اس بات پر طرح طرح کی تنقید کی ۔وزیراعظم نے اس حوالے سے تنقید کرنے والوں کو بل گیٹس کے مرغبانی منصوبے کی مثال دیتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ۔اب وزیراعظم کی بل گیٹس سے متعلق خیالات کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی جس نے سب کو حیران کردیا ۔

تفصیل کے مطابق حکومت کی سوروزہ کارکردگی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے روشنی ڈالی تھی اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل کی حکومتی پالیسیو ں سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا ۔اس دوران وزیراعظم نے لائیو سٹاک سے متعلق پالیسی بتاتے ہوئے کہا تھاکہ دیہاتوں کی خواتین کو مرغیوں کے یونٹس دئیے جائیں گے جن میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں ہو ں گی ،انہوں نے کٹوں کو مارنے سے متعلق بھی بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ لوگ کٹوں کو پیدا ہوتے ساتھ ہی اس لیے مار دیتے ہیں کیونکہ وہ دودھ نہیں دیتے اس لیے کٹوں پر بھی سبسڈی دی جائے گی ۔وزیر اعظم کی لائیو سٹاک سے متعلق پالیسی پر سوشل میڈ یا صارفین نے خوب تنقید کی جس پر عمران خان نے خود میدان میں آکربل گیٹس کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوآبادیات سے متاثر (غلامانہ) ذہنوں کو مرغبانی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا خیال مضحکہ خیز دکھائی دیتا ہے مگر جب "گورے" دیسی مرغیوں (مرغبانی) کے ذریعے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو اسے "خیالِ نادر" قرار دیکر یہ عش عش کراٹھتے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد میں ہونے والی رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہاں سٹیو جابز کے اوپر کتاب نکل آتی ہے ،پوری دنیا پڑھتی ہے کہ وہ کیسے ایک دم کامیاب ہو گیا ،بل گیٹس کے اوپر کتاب نکل آتی ہے ،ہمارے بچے پڑھتے ہیں کہ بل گیٹس کیسے کامیاب ہو گیا ؟،پڑھنا تو اپنے پیارے نبی ﷺکے بارے میں چاہیے کہ انہوں نے کیسے دنیا بدل دی ۔

ؒ۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -