وہ لڑکی جو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی لیکن پھر ایسا کام ہو گیا کہ زندگی بدل گئی، زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی
ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں 5شیطان صفت مردوں کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک لڑکی کو اب زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی ہے جسے اس کے بوائے فرینڈ نے دنیا کے خوبصورت ترین پہاڑی مقام سر مائیکل ہل پر انتہائی خوبصورت انداز میں شادی کی پیشکش کر دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق 27سالہ سائمنی اینڈرسن نامی یہ لڑکی بچپن سے ہی موٹاپے کا شکار تھی اور23سال کی عمر کو پہنچ کر اس کا وزن 169کلوگرام سے زائد ہو چکا تھا۔اگست 2014ءمیں اس نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور گیسٹرک سلیو سرجری کروالی، جس سے اگلے چند ماہ میں اس کے وزن میں 92کلوگرام کمی آ گئی۔ ابھی وہ سرجری اور ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کرنے کے مراحل میں ہی تھی کہ ایک رات چند دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے بعد وہ ایک کلب سے نکلی تو راستے میں اسے 5لڑکے ملے جو اسے ایک اور پارٹی میں لیجانے کے بہانے ایک فلیٹ پر لے گئے اور وہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
سائمنی کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس وقت شراب پی رکھی تھی اور بالکل بھی مزاحمت نہ کر سکی۔ اس واقعے نے میری زندگی تباہ کر دی اور میری وزن کم کرنے کی تمام کوششیں غارت ہونے لگیں تاہم میرے دوستوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ انہوں نے مجھے واقعے کی پولیس کو رپورٹ کرنے کو کہا۔ میں شروع میں اس واقعے کو اپنی غلطی سمجھتی رہی لیکن کچھ وقت بعد میں اس صدمے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور یہ سمجھنے لگی کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔ اس کے بعد میں نے ایک بار پھر اپنا وزن کم کرنے اور زندگی تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کی۔وزن کم ہونے پر میری اضافی جلد لٹکنے لگی تھی اسے ہٹانے کے لیے کئی آپریشن کروانے پڑے۔ میں ہمیشہ سے جانتی تھی کہ میرے موٹاپے کے نیچے ایک بہت خوبصورت لڑکی موجود ہے۔ اب وہ لڑکی باہر آ چکی ہے۔“
اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ٹریٹ فورسائتھ کے ساتھ میرا تعلق تین سال سے ہے اور یہی وہ شخص ہے جس کے ساتھ میں تمام عمر گزارنے کا خواب دیکھتی تھی۔ میرا یہ بھی خواب تھا کہ وہ مجھے کسی انتہائی خوبصورت مقام پر شادی کی پیشکش کا سرپرائز دے۔ گزشتہ دنوں ہم ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کوئنز ٹاﺅن گئے اور خوبصورت پہاڑیوں کی فضائی سیر کی۔ پھر ہم سر مائیکل ہل کے گولف کورس میں اترے جہاں لیک ہیز (Lake Hayes)کے سامنے ٹرینٹ نے ایک گھٹنے پر جھک کر کہا کہ ’مجھ سے شادی کرو گی۔‘ یہی وہ خواب تھا ۔وہ شخص جو میری زندگی کی محبت ہے، اس نے دنیا کے خوبصورت ترین مقام پر مجھے شادی کی پیشکش کی، جس پر میں خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی سمجھتی ہوں۔ اب میں اس شخص کو اپنا منگیتر کہہ سکتی ہوں جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواب دیکھا کرتی تھی۔“