چھوٹی سی بات پر انکار، ٹرک ڈرائیور نے اپنی ہم سفر کا گلہ کاٹ دیا

چھوٹی سی بات پر انکار، ٹرک ڈرائیور نے اپنی ہم سفر کا گلہ کاٹ دیا
چھوٹی سی بات پر انکار، ٹرک ڈرائیور نے اپنی ہم سفر کا گلہ کاٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے ایسی چھوٹی سی بات پر اپنی ہم سفر کا گلہ کاٹ ڈالا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے قصبے روزووڈ کے 50سالہ وائن ایشلے او سلیوان نامی اس شخص نے کام پر جانے سے قبل اپنی 46سالہ گرل فرینڈ مشعیل رینولڈز کو الوداعی بوسہ دینے کو کہا جس سے اس نے انکار کر دیا۔


اس بات پر وائن ایشلے مشتعل ہو گیا اور خنجر سے اس پر حملہ کر دیا۔ اس نے مشعیل کے گلے اور چھاتی پر وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ پراسیکیوٹر وکی لوری نے عدالت میں بتایا کہ ”جب وائن نے مشعیل کو الوداعی بوسے کے لیے کہا تو اس نے اسے ’گیٹ آﺅٹ‘ کہہ کر باہر کی طرف دھکا دیا۔ وائن باہر چلا گیا اور اپنے ٹیکل باکس سے چھری نکال کر انہیں قدموں پر واپس آ کر مشعیل پر حملہ کر دیا۔ اسے قتل کرنے کے بعد وہ مشعیل کی آنٹی کے گھر گیا اور اسے کہا کہ وہ ایمبولینس کو گھر بھیج دے۔ “عدالت نے جرم ثابت ہونے پر وائن کوعمر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔اسے ضمانت پر رہا ہونے کے لیے کم از کم 20سال جیل میں گزارنے ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -