وزیر اعظم عمران خان اعظم سواتی سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر لا علم ،خصوصی لائیو انٹرویو کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے لائیو انٹرویو کے دوران وفاقی وزیراعظم سواتی سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ سے لا علمی کا اظہار کردیا جس پر وہاں موجود صحافیوں نے انہیں اس رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا ۔
تفصیل کے مطابق لائیو انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے وزیراعظم سے اعظم سواتی کی غریب خاندان سے لڑائی سے متعلق سوال کیا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی جے آئی ٹی کی رپورٹ نہیں آئی جس پر وہاں موجود صحافیوں نے انہیں رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا تو عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ میرے پاس ہے ،سی ڈی اے میرے ماتحت ہے ،میں مداخلت کر سکتا تھا لیکن کیا میں نے ایسا کیا ؟،اعظم سواتی کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر عمل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بچانے کے لیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے ،اگر اعظم سواتی کی غلطی ہوئی تو وہ خود استعفا دیں گے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عثمان بزدار کو شکایت ملی کہ کسی نےبشریٰ بی بی کی بیٹی سے ناروا سلوک کیا ہے تو انہوں نے افسر کو بلا کر پوچھا، کیا صوبے کا چیف ایگزیکٹو عثمان بزدار کسی پولیس افسر کو بلاکر پوچھ نہیں سکتا؟عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں استحکام دیکھیں گے، اعظم سواتی کے معاملے پر جے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی، بابراعوان نے خود اپنے عہدے سےاستعفیٰ دیا، کسی کوتحفظ دینے کیلئے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔