”مجھے چیف جسٹس پر تھوڑا سا اعتراض ہے کیونکہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی بھی حیران رہ گئے

”مجھے چیف جسٹس پر تھوڑا سا اعتراض ہے کیونکہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی ...
”مجھے چیف جسٹس پر تھوڑا سا اعتراض ہے کیونکہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی بھی حیران رہ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر اس کیساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے چیف جسٹس سے شکوہ بھی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر مجھے تھوڑا سا اعتراض ہے کہ اگر چیف ایگزیکٹو (عثمان بزدار) سے کوئی شکایت کرے کہ کسی نے بشریٰ بی بی کی بیٹی کیساتھ بدتمیزی کی ہے تو کیا وہ پوچھ نہیں سکتے؟

وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں جو کہا انہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔

مزید : قومی