”مجھے چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر بہت افسوس ہوا کہ۔۔۔“ عمران خان نے حیران کن بات کہہ دی

”مجھے چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر بہت افسوس ہوا کہ۔۔۔“ عمران خان نے حیران کن ...
”مجھے چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر بہت افسوس ہوا کہ۔۔۔“ عمران خان نے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے مقدمے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اقرباءپروری کے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر زلفی بخاری کے کیس میں انہوں نے اقرباءپروری کے حوالے سے جو ریمارکس دئیے، ان پر بہت افسوس ہوا کیونکہ میں نے کبھی اقرباءپروری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں کسی اپنے کو بھرتی نہیں کروایا اور شوکت خانم میں بھی ایسا کچھ نہیں ہے جبکہ کسی وزیر کیخلاف ہونے والی انکوائری میں بھی مداخلت نہیں کی۔

مزید : قومی