”لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے بتا یا کہ۔۔۔ “حامد میر کے لاپتہ افراد سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے ایسا جواب دے دیا کہ سردار اختر مینگل بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے بتا یا کہ۔۔۔ “حامد میر کے ...
”لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے بتا یا کہ۔۔۔ “حامد میر کے لاپتہ افراد سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے ایسا جواب دے دیا کہ سردار اختر مینگل بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی انٹرویو کے دوران حامد میر نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل سے آپ نے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ،اس پر کیا پیشرفت ہوئی؟اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی تھی اور بھارت بھی مداخلت کر تا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے حالات تھوڑے مختلف ہیں لیکن لاپتہ افراد کے معاملے پر جنرل باجوہ نے بتا یا کہ بہت سے لوگ چھوڑے جا چکے ہیں لیکن اب جو لاپتہ افراد ہیں ،وہ در اصل پاکستان میں ہیں ہی نہیں ۔عمران خان نے بتا یا کہ لاپتہ افرادکے معاملے پر اختر مینگل کو آرمی چیف سے ملاقات کے لیے بھی پیشکش کی تھی لیکن وہ اپنی کسی وجہ کے تحت ملاقات میں نہیں آئے تھے ۔

مزید :

قومی -