”اگر آپ نے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا تو اکثریت نہ ہونے کے باعث وسطی پنجاب میں حکومت ختم ہو جائے گی “ حامد میر کی اس بات پر وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ قہقہے بلند ہو گئے

”اگر آپ نے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا تو اکثریت نہ ہونے کے باعث وسطی پنجاب میں ...
”اگر آپ نے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا تو اکثریت نہ ہونے کے باعث وسطی پنجاب میں حکومت ختم ہو جائے گی “ حامد میر کی اس بات پر وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ قہقہے بلند ہو گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے اور وسطی پنجاب میں اکثریت نہ ہونے کے باعث حکومت ختم ہونے کے سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ تمام صحافی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔

معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اگر آپ نے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا تو وسطی پنجاب صوبے میں آپ کی حکومت نہیں رہے گی کیونکہ آپ کے پاس اکثریت نہیں۔ تو وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ ہو سکتا ہے ہم وقت سے پہلے انتخابات کرا دیں اور قہقہے بلند ہو گئے۔

مزید : قومی