”اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔“ مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی حیران رہ جائیں گے

”اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔“ مریم اورنگزیب ...
”اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔“ مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی حیران رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ عمران خان کی ٹیم اور ان کی کارکردگی ہی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے صحافیوں کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ اپوزیشن ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے، اپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے اقدامات کرنے ضرورت نہیں بلکہ ان کی ٹیم اور کارکردگی حکومت گرانے کیلئے کافی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت چلانا عمران خان اور ان کی ٹیم کے بس کی بات نہیں ہے، وزیراعظم کا یہ کہنا عوام کیلئے باعث تشویش ہے کہ انتخابات قبل ازوقت ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کے بیان کے بعد عمران خان اپنی کرسی پر نہ بیٹھیں، جس وزیراعظم کو اپنی حکومت پر اعتماد نہیں، وہ ایک منٹ بھی اپنی کرسی پر نہ بیٹھے۔

این آر او کے مطالبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف این آر او مانگنے والے کا نام بتانے کا مطالبہ کر چکے ہیں، عمران خان نے اپنی نااہلی سے نظر ہٹانے کیلئے این آر او کی بات کی۔عمران خان نے جس کو این آر او دینا تھا دے چکے، وہ ہیں علیمہ باجی، علیمہ خانم کی منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل جانے والوں اور 150 سے زیادہ پیشیاں بھگتنے والوں کو این آر او کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی