”وزیراعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ۔۔۔“ خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے ایک ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی تڑپ اٹھی

”وزیراعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ۔۔۔“ خصوصی انٹرویو ...
”وزیراعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ۔۔۔“ خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے ایک ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی تڑپ اٹھی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مڈٹرم انتخابات سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن سے متعلق عمران خان کے بیان پر تعجب اور مایوسی کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے اور معیشت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ متوسط طبقہ معاشی غیر یقینی کی فضاءکی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری سٹاک ایکسچینج 1300 پوائنٹس سے زیادہ گری جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم اپنی اور ٹیم کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں تو انہیں سرعام اس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے، وزیراعظم کے ایسے بیان سے غیر یقینی کی فضا میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید :

قومی -