عمران خان رات 3بجے فون کرکے وزراءسے کارکردگی کا پوچھتے ہیں :سینیٹر شبلی فراز کا انکشاف

عمران خان رات 3بجے فون کرکے وزراءسے کارکردگی کا پوچھتے ہیں :سینیٹر شبلی فراز ...
 عمران خان رات 3بجے فون کرکے وزراءسے کارکردگی کا پوچھتے ہیں :سینیٹر شبلی فراز کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان رات تین بجے وزراءکو فون کرکے کارکردگی کے حوالے سے پوچھتے ہیں ، اہم لوگ پاکستان کی اکثریت ہیں جنہوں نے تحریک انصا ف کو ووٹ دیا ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان رات کو دو تین بجے فو ن کرکے بھی کارکر دگی رپورٹ مانگتے ہیں لیکن کئی بار بار یہ ہوتاہے کہ ہم وزیر اعظم کو پیغام بھیجتے ہیں اور وہ مصروفیت کی وجہ سے دیکھ نہیں پاتے اور ہو سکتا ہے کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اسد عمر نے وزیر اعظم کوپیغام بھیجا ہولیکن عمران خان مصروفیت کی وجہ سے اپنے موبائل پر اسے دیکھ نہ پائے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اہم لوگ پاکستان کی اکثریت ہے جنہوں نے تحریک انصاف کوووٹ دیاہے ۔ چیف جسٹس پر عمران خان کے بیان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی باتوں سے پتہ چلتاہے کہ وہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی بہت تعریف کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -