حکومت عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے موقف کی تائید کررہی ہے :ملک احمد خان کا دعویٰ

حکومت عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے موقف کی تائید کررہی ہے :ملک احمد خان کا ...
حکومت عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے موقف کی تائید کررہی ہے :ملک احمد خان کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے موقف کی تائید کررہی ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا علم نہیں تھا لیکن وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے وزیر اعظم کو پیغام بھیجا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب جب خود حکومت میں ہے تو عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے اسی موقف کی تائید کررہی ہے جس پر خود تنقید کرتی رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ذمہ داری کے ساتھ بات کرنی چاہئے ، ان کے ساتھ بہت سا سٹاف اسی لئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے کیا بولنا ہے ؟ یہ نہیں کہ جومنہ میں آیا بول دیا کہ میں وزیر اعظم ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب گورنر ہاﺅس کی دیوار گرا رہی ہے ، کچھ تو ہوش کرے ۔

مزید : قومی