وزیر اعظم کو چیف جسٹس کی جانب سے علیمہ خان کا نوٹس لئے جانے پر دکھ ہے :چودھری منظور احمد

وزیر اعظم کو چیف جسٹس کی جانب سے علیمہ خان کا نوٹس لئے جانے پر دکھ ہے :چودھری ...
وزیر اعظم کو چیف جسٹس کی جانب سے علیمہ خان کا نوٹس لئے جانے پر دکھ ہے :چودھری منظور احمد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا دکھ ہے کہ چیف جسٹس نے ان کی بہن علیمہ خان کا نوٹس لیا ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کواگر ٹی وی سے معاملات کا پتہ چلتاہے تو یہ نا اہلیت ہے اور اس سے ملک کیسے چلے گا ؟ ہم حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے لیکن اگر یہ اپنے وزن سے گرتے ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویوں میں اپنے اتحادیوں کوڈرایا ہے کہ میں دوبارہ انتخابات کروا دوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کواس بات کا دکھ ہے کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا نوٹس لے لیاہے ، اس کا عمران خان کو بہت دکھ ہے اور ویسے وہ بات کر نہیں سکتے ۔ عمران خان نے اس وجہ سے جناب چیف جسٹس کو دومعمولی ایشوز پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

مزید :

قومی -