حکومت کے علم میں لائے بغیر روپے کی قدر کم کرنا ممکن نہیں : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین

حکومت کے علم میں لائے بغیر روپے کی قدر کم کرنا ممکن نہیں : سابق وزیر خزانہ ...
حکومت کے علم میں لائے بغیر روپے کی قدر کم کرنا ممکن نہیں : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ یہ ممکن نہیں کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے علم میں لائے بغیر روپے کی قیمت میں اس قدر کمی کردے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو ورثہ میں زر مبادلہ کے انتہائی کم ذخائر ملے ہیں ، حکومت اور اسٹیٹ بینک کو مل کر روپے کی قیمت کا تعین کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ حکومت کے علم میں لائے بغیر روپے کی قدر میں اتنی کمی کردے ۔

انہوں نے کہا کہ اچانک روپے کی قدر میں اتنی کمی نہیں کرنی چاہئے ، اتنے اتنے بڑے جمپ لگانے کی بجائے ایک روپے ، پچاس پیسے کی کمی کریں ، اس سے استحکام آئے گا اور لوگ گھبرائیں گے بھی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مارکیٹ کو مکمل طور پر وضاحت دینی چاہئے کہ آئی ایم ایف میں جانا ہے یا نہیں ، اس سے ایک دم استحکام آئے گا ۔

مزید :

قومی -