جب تک فوج عمران خان کے ساتھ ہے، وہ حکومت کریں گے :کامران شاہد

جب تک فوج عمران خان کے ساتھ ہے، وہ حکومت کریں گے :کامران شاہد
جب تک فوج عمران خان کے ساتھ ہے، وہ حکومت کریں گے :کامران شاہد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر کامران شاہد نے کہاہے کہ مڈ ٹرم انتخابات کی بات عمران خان کے ذہن میں چل رہی ہے ، جب تک فوج عمران خان کے ساتھ ہے وہ حکومت کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران شاہد نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کی بات عمران خان کے ذہن میں چل رہی ہے ، عمران خان پر بہت پریشر ہے اورہو سکتا ہے کہ حالات مڈٹر م انتخابات کی طرف چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج اس وقت عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہے اور جب تک فوج عمران خان کے ساتھ ہے وہ حکومت کریں گے ،عمران خان کا بیانیہ ایک ہی کہ یہ ملک ہم کو ایسے ہی ملا ہے اور سارا مدعا وہ پچھلی حکومت پر ہی ڈالتے ہیں ، یہ ایک عجیب سے غیر یقینی صورتحال ہے لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ وہ تو آئے ہی اس کام کیلئے ہیں کہ احتساب کریں۔

مزید :

قومی -