حکومت اور اپوزیشن کو نیب سے الگ الگ شکایا ت ہیں :وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نیب قانون میں ترمیم کیلئے منصوبہ بندی کا انکشاف کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کونیب سے الگ الگ شکایا ت ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب ان کے خلاف کارروائی نہ کرے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ نیب نتیجہ دے ، نیب قانون میں ترمیم کیلئے منصوبندی کر لی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب ان کے خلاف کارروائی ہی نہ کرے اور حکومت چاہتی ہے کہ نیب نتیجہ دے ، حکومت اور اپوزیشن کو نیب سے الگ الگ شکایات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں ترمیم کی منصوبہ بندی کی ہے اورقانون سازی پر بھر پور مشاورت ہورہی ہے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی ٹیمیں بھی اس میں شامل ہیں اور ساتھ ساتھ حکومت خود بھی مشاور ت کرہی ہے ۔ انہوں نے کہا نیب ہو یا کوئی اور ادارہ ہر جگہ ہی بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور جہاں جہاں بھی بہتری کی گنجائش ہوگی ، وہاں کام کیاجائیگا ۔