حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کا 3روزہ عر س آج سے مٹھن کوٹ میں شروع

حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کا 3روزہ عر س آج سے مٹھن کوٹ میں شروع

  



راجن پور‘ مٹھن کوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی)  بر صغیر کے عظیم روحانی پیشوا وصوفی شاعرسلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے 122ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغازآج3 دسمبر کو مٹھن کوٹ ضلع راجن پور میں ہو رہا ہے اس موقع پر  پورے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 شہر کو خوبصورت لائیٹوں رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور بڑے  پینا فیلیکس آویزاں کئے گئے ہیں عرس مبارک حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے مزار فریدؒکے ولی عہد خواجہ راول معین کوریجہ نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ3 دسمبر کو عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز نماز فجر کے بعدمزار فریدؒ پر قران خوانی سے ہو گا جس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین قرآنؒ خوانی کریں گے بعد میں صبح9بجے مزار فریدؒ کو غسل دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی جوتین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کاآغاز ہوگاسجادہ نشین مزار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ مزار فریدؒ کوعرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دے کر شروع کریں گے جس میں مہمان خصوصی کمشنر، آر پی او ڈیرہ غازیخان، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوراجن پور، مختلف مشائخ عظام،گدی نشین،ضلعی اور مقامی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ خانوادہ فریدؒکی اہم شخصیات خواجہ شمس الدین کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ، خواجہ عامر فریدکوریجہ، خواجہ غلام فریدکوریجہ اور خانوادہ فریدکے صاحبزادگان کے علاوہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی اس موقع پر دستارمبارک رسم کے مطابق تبدیل کی جائے گی جو اسلام آباد سے خواجہ غلام فرید ؒ کے ایک عقیدت مند پیر ساجد ہر سال لے کے آتے ہیں دستار اور چادر کی تبدیلی کے بعد محفل سماع کا آغاز ہوگا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نامور قوال خواجہ غلام فرید اور دیگرؒ صو فیا کرام کا کلام پیش کریں گے اس کے بعد خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے کار کنان آئے ہوئے زائرین کے لیے فریدی دستر خوان کا انتظام کرے گے  فریدی دستر خواں کے بعد عظمت فریدؒ کانفرنس شروع ہوگی جس میں علما اہلسنت علامہ فاروق احمد خان سعیدی، ڈاکٹر صدیق خان قادری،علامہ سعید احمد فاروقی،علامہ خورشید رضا،خواجہ فرید ؒکی شخصیت اور شاعری پر اظہار خیال کریں گے یہ سلسلہ مغرب تک جاری رہے گا۔بعد نماز عشاء محفل نعت منعقد ہوگی۔جس میں اہم نعت خواں آقا کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے یہ محفل نعت دربارشریف کے احاطے مجلس خانے میں منعقد ہوگی جو رات گئے تک جاری رہے گی علاوہ ازیں عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی خان نے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ،ولی عہد مزار فریدؒخواجہ راول معین کوریجہ، اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین، ایس ڈی پی او صدر فرحت عباس  اور دیگر افسران کے ہمراہ مزار فریدؒاور دیگر جگہوں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیف آفیہسر میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن سردار کلیم اللہ خان گشکوری نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ نے عرس پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں چلڈرن پارک میں زائرین کی رہائش کے لئے بھاری تعداد میں ٹینٹ اور شامیانے وغیرہ لگا دئے گئے ہیں پولیس اور سیکورٹی کے دیگر اداروں نے پورے شہر کو سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر سات عارضی چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں کی جہاں پر شہر میں داخل ہونے والوں کو مکمل طور پر چیک کیا جائے گا شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایاکہ عرس کے موقع پرآنے والے تمام زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے عرس حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ  کوٹ مٹھن کا دورہ کیا اور عرس کے حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے عرس پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی، ان کو  فراہم کی جانے والی سہولیات اور عرس کے موقع پر بنائے گئے سیکیورٹی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس ا فسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عرس حضرت خواجہ غلام فریدؒ پر آنے والے زائرین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔تمام متعلقہ محکمے دربار فرید کے قریب زائرین کی سہولت کے لئے اپنے کیمپس لگائیں۔انہوں واضح کیا کہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کو انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے بتایا گیا کہ عرس پر آنے والے زائرین کے لئے بس پارکنگ اسٹینڈ TDCPہوٹل کے قریب جبکہ کار اور موٹر سائیکل کی پارکنگ کے لئے کوٹ مٹھن اسٹیڈیم میں جگہ محتص کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں  ڈسٹرکٹ پولیس راجن پور کی جانب سے عرس خواجہ غلام فریدؒ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ڈی پی او راجن پور چوہدری احسن سیف اللہ نے کہا کہ عرس کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔عرس کے سیکیورٹی انتطامات کو تین لیئرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پولیس کے 1000 سے زائد مختلف رینکس کے آفیسر تین شفٹس میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور ڈرون و سی سی ٹی کیمروں سے عرس کی مانیٹرنگ ہو گی اور عرس کے انٹری پوائنٹس پر  فیزیکل سرچ ہو گی اور واک تھرو گیٹس نصب کیئے گئے ہیں جدید آلات سے سویپنگ کا عمل ہو گاعرس سے ملحقہ تمام راستے خاردار تار سے بند ہو گے  اورٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

دورہ /عرس 

مزید : ملتان صفحہ آخر