بھتہ‘ اقدام قتل‘ کاشو گینگ کا گھیرا تنگ‘ بڑے پیمانے پر تفتیش شروع 

بھتہ‘ اقدام قتل‘ کاشو گینگ کا گھیرا تنگ‘ بڑے پیمانے پر تفتیش شروع 

  



ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ چہلیک نے بھتہ مانگنے اور اقدام قتل کے الزام پر کاشو گینگ کے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ (بقیہ 40نمبرصفحہ7پر)

ہلیک کے علاقے   نشتر روڈ پر کانسٹیبل طارق نواز اپنے والد کے ہوٹل پر دیگر دوستوں کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا۔ کہ اس دوران کا شو گینگ کے کاشف کا بھائی جسٹس حمید کالونی کا رہائشی خاور خان اپنے دیگر تیرہ افراد کے ساتھ ہوٹل پر آیا۔ملزمان  نے بھتہ طلب کیا۔جس پر دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔اس دوران کاشو گینگ کے رکن اسکا بھائی خاور نے    کانسٹیبل طارق کے سر پر بوتل مار دی۔جس سے طارق زخمی ہوگیا ملزم خاور ہوائی فائرنگ کرتاہوا اپنے ساتھیوں سمیت  موقع سے فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم ہوٹل پر بھتہ لینے آیا تھا بھتہ نہ ملنے پر ملزم نیفائرنگ کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے  واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے

تشویش 

مزید : ملتان صفحہ آخر