تشدد معاملہ‘ وکلا کا احتجاج‘ ملتان‘ وہا ڑی میں ہڑتال‘ مقدمات کی سماعت ملتوی

  تشدد معاملہ‘ وکلا کا احتجاج‘ ملتان‘ وہا ڑی میں ہڑتال‘ مقدمات کی سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ وہاڑی (خبر نگار خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

ایشن ملتان نے ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے کی طرف سے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے کے خلاف پنجاب بار کی کال پر گزشتہ روز جزوی طور پر ہڑتال کی اور مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔جبکہ وہاڑی میں لاہور میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ کی جانب سے وکلاء پر تشدد کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں مکمل ہڑتال کی گئی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کے باعث سائلین مشکلات کا شکار رہے صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری شکیل احمد تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہور میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ کے وکلاء پر تشدد معاملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے تمام وکلاء لاہورکے وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں
التوا