بہاولنگر میں آزادی ویکجہتی کشمیر سیمینار‘ سردار عتیق خان کی خصوصی شرکت‘ عالمی برادری بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے‘ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

  بہاولنگر میں آزادی ویکجہتی کشمیر سیمینار‘ سردار عتیق خان کی خصوصی شرکت‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر ایک (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

دو نہیں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا قتل اور لڑکیوں کی عصمت دری کی جارہی ہے۔ بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر سے انخلاء کے بعد دہشتگردی کی لہر میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی دنیا میں اٹھا کر مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔مودی سرکار آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر گامزن ہوکر مسلمانوں کا قتل عام کررہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان اور صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بہاولنگر کے نواحی علاقہ ٹوبہ قلندر شاہ میں منعقدہ آزادی و یکجہتی کشمیر سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آزادی و یکجہتی کشمیر سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر جواد خاکوانی نے ادا کئے۔تقریب میں صدارت کے فرائض سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان اور صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ادا کئے۔دیگر مہمانان خاص میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قانون و ایم این اے ریاض احمد فتیانہ،مرکزی چیئرمین پی اے ایم وائے وسابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار محمد اسلم زار ایڈووکیٹ،مرکزی وائس چیئرمین چوہدری محمد نعیم کریم،مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اقبال ڈار، سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید علی شاہ،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کاشف خاکوانی اورلیگل ایڈوائزر راو عامر نور،سابق پارلیمانی سیکرٹری صحت سید نذر محمود شاہ،سابقہ چیئرمین ضلع کونسل سید رشید احمد شاہ اور سید قلندر حسنین شاہ کی خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔
عتیق خان