کرپشن کیس‘ ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت کنفرم‘ ملزم کو 50لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکا حکم

  کرپشن کیس‘ ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت کنفرم‘ ملزم کو 50لاکھ کے مچلکے جمع ...

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نشتر ہسپتال کی ادویات کی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

خریداری میں خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد کنفرم کرتے ہو ئے ملزم کو 50 لا کھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک نے ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے ادویات کی خریداری میں خوردبردکرنے کا مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمہ میں اینٹی کرپشن ملتان کی خصوصی عدالت ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرچکی ہے۔تاہم سماعت کے دوران وکلاء نے دلائل پیش کیے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے عبوری ضمانت کنفرم کرلی ہے۔

مچلکے

مزید : ملتان صفحہ آخر