شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈاکٹر وسیم رمزی کی وفد سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال
ملتان (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈاکٹر محمد وسیم رمزی نے کہا(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
ہے کہ عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت کی خدمات جاری ہیں اور حکومت کے ویژن کے مطابق عوام الناس کیلئے خدمات کا سلسلہ منظم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، سول سوسائٹی بھی پولیو، ڈینگی کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کا ساتھ دے تو اس سے مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا جبکہ وفد میں سول سوسائٹی فورم ملتان کے صدر شاہد محمود انصاری، ملتان تنظیمی اتحاد کے چیئرمین احسان خان سدوزئی، محمد احمد بھٹہ اور ریاض خان بلوچ شامل تھے۔ سول سوسائٹی فورم ملتان کے صدر شاہد محمود انصاری نے ڈاکٹر محمد وسیم رمزی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سول سوسائٹی فورم ملتان کے وفد نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد وسیم رمزی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صحت مند ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے ان کی تمام تر خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو، ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوامی آگاہی کی جدوجہد میں سول سوسائٹی محکمہ صحت کے شانہ بشانہ ہے۔ اس موقع پر وفد نے ڈاکٹر محمد وسیم رمزی کی بطور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز تعیناتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناس اور ایماندار افسر ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمات کو سول سوسائٹی سراہتی ہے۔
ملاقات