ہائی کورٹ‘ ڈپٹی رجسٹرار جامعہ زکریا کو ٹرانسفر کرنیکا حکم معطل

ہائی کورٹ‘ ڈپٹی رجسٹرار جامعہ زکریا کو ٹرانسفر کرنیکا حکم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی،سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری 2020 تک ملتوی کر دی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں جامعہ بہاؤالدین زکریا کی ڈپٹی رجسٹرار (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

شہلا گل نے کونسل شکیل جاوید چوہدری کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس میں ایمان داری سے فرائض انجام دے رہی ہے لیکن چانسلر یونیورسٹی نے 28 نومبر کو تبادلے کے احکامات جاری کیے جسے معطل کیا جائے۔دریں اثناء عدالت عالیہ نے گورنر،چانسلر کا ڈپٹی رجسٹرار کو برخاست کرنے کافیصلہ معطل کردیا، بتایاگیا ہے کہ گورنر پبجاب چانسلر نے اپنے اختیارات 11اے کے تحت زکریا یونیورسٹی کے تین ڈپٹی رجسٹرار راشد کلاسرا،شہلاگل اور طاہر محمود کو نوکری سے برخاست کردیا تھا اوران سے واجبات بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا مگر قانون کے مطابق تینوں کو موقف بیان کرنے کا موقع نہیں دیاگیا جس پر عدالت عالیہ نے گورنر کے قانون کیفیصلہ فوری طورپر معطل کردیا اور افسروں کوکام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
حکم