لیڈنگ پروموٹر حاجی سلیم کی قطر میں زلفی بخاری سے ملاقات

    لیڈنگ پروموٹر حاجی سلیم کی قطر میں زلفی بخاری سے ملاقات

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) یمناء اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے سی ای او و ملتان اتحاد ملتان کے رہنماء ملک کے لیڈنگ پروموٹر حاجی محمد سلیم نے قطر میں منعقدہ اوور سیز سیمینار میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز سید ذوالفقار بخاری سے ملاقات کی اور انہیں پروموٹرز(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی بیورو آف امیگریشن کاشف احمد نور، عرشمان مین پاور کے منیجنگ پارٹنر رانا طارق جاوید، عقیل احمد اعوان، سہیل کیانی، سجاد عباسی و دیگر پروموٹرز بھی موجود تھے۔ حاجی سلیم نے معاون خصوصی کو کویت کے عرصہ دراز سے بند ویزروں کو کھلوانے بارے ریکویسٹ کی اور انہیں بتایا کہ کئی برسوں سے کویت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کی بندش سے اوور سیز انڈسٹری اور پروموٹرز معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ حاجی سلیم نے وزیر اوور سیز کو مزید بتایا کہ کویت کی لیڈنگ کمپنیاں ایک ہزار دیزہ دینے کو تیار ہیں لیکن حکومتی اور سفارتی سطح پر ویزوں کی بندش کے خاتمہ کیلئے موثر پلاننگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کویت سے ویزوں کی پابندی کا خاتمہ ہو جائے تو وطن عزیز کو بھاری مقدار میں زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ سید زلفی بخاری نے حاجی سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر کویت سے ویزوں کے اجراء بارے کوششیں جاری ہیں۔ جلد پروموٹرز برادری کو کویت کے سیکٹر بارے خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان، رومانیہ و دیگر یورپی ممالک سے افرادی قوت کی فراہمی بارے بھی بات چیت جاری ہے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر