جلالپور میں 10قتل‘ وکلا دلائل کے بعد دہشتگردی  کی دفعات ختم‘ مقدمہ سیشن کورٹ منتقل

جلالپور میں 10قتل‘ وکلا دلائل کے بعد دہشتگردی  کی دفعات ختم‘ مقدمہ سیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( خبر نگار خصو صی)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

 عید کے روز جلال پور پیر والا میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں وکلاء  کے دلائل کے بعد دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کردیا ہے جس کی آئندہ سماعت 9 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمان غلام نازک، خرم شہزاد، اسد اور نسیم اختر سمیت 20 ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلال پور پیر والا نے استغاثہ پیش کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز کے بعد رشتے سے انکار کرنے کے تنازعہ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ان کے خلاف اختر عباس نامی شہری نے 5 جون 2019 کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تاہم ملزمان کی جانب سے عدالت میں زیر دفعہ 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کی گئی کہ اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا غلط ہے جسے ختم کیا جائے۔ جس پر عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد دہشت گردی کی دفعہ ختم کرتے ہوئے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کردیا ہے۔
سماعت