کامیاب جوان پروگرام ملک میں نوکریاں اور نئے کاروبار پیدا کرے گا‘ سمیع الحسن گیلانی 

کامیاب جوان پروگرام ملک میں نوکریاں اور نئے کاروبار پیدا کرے گا‘ سمیع الحسن ...

  



اوچ شریف (نامہ نگار) وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا بنیادی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 مقصد جوان طبقے کو معاشی طور پر مضبوط کرنا اور ایک ساز گار معاشی ماحول فراہم کرنا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام ملک میں نئی نوکریاں اور نئے کاروبار پیدا کرے گا۔پی ٹی آئی کی عوام دوست پالسیوں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے عوام کے قیمتی ووٹ کا حق ادا کرنا فرض ہے پاکستان تحریک انصاف عوامی درد رکھنے والی جماعت ہے مشکل دور میں حکومت کا کنٹرول سنبھال کر ملک کو ترقی کی منازل طے کرانے پر پوری قوم کو وزیر اعظم عمران خان پر فخر ہے حکومتی معاشی  ٹیم سمیت تمام ارکان مہنگائی بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے بہت تمام مشکلات حل ہو جائے گی اور پاکستان میں امن ترقی و خوشحالی کا دور ہو گا۔

سمیع الحسن 

مزید : ملتان صفحہ آخر